اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دمشق میں دفاعی اورعسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے کفرزیتا سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع مورک کی بلندیوں پر اپنی پوزیشنیں مستحکم کرلی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ہاتھوں کفرزیتا کی آزادی کے بعد جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ جمیل الصالح علاقے سے فرار ہوگیا ہے۔
کفر زیتا ٹاؤن کو مذکورہ دہشت گرد گروہ نے اپنا ہیڈکوارٹر بنا رکھا تھا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج ، جنوبی ادلب کے علاقے تمانعہ کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس علاقے میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جارہی ہے۔
/129
24 اگست 2019 - 07:02
News ID: 970942
شامی فوج نے اسٹریٹیجک شہر خان شیخون کے بعد صوبہ ادلب کے ایک اہم قصبے کفر زیتا کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔